تازہ ترین

سنجیدہ مذاکرات ہوں گے تو سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا سوچیں گے، شیخ وقاص

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پرسوچاجائے گا۔

||Mashriq Urdu||

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقاط پر کوئی سمجھوتا نہ کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما مزید کہا کہ پہلا مطالبہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

دوسرا مئی اور نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا مطالبہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button