تازہ ترین
پارا چنار: امن و امان کو بہتر رکھنے کے لیے سپیشل فورس کا قیام
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پارا چنار روڈ کیلئے خصوصی پولیس فورس کی منظوری دے دی گئی ہے

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پارا چنارروڈ محفوظ بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی کی خاطر مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
علاقے کو پرامن بنانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے بنکرز اور اسلحے سے صاف کیا جائیگا۔
فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا گیا ہے۔
حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں ایک صدی سے زائد تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے۔
علاقے میں جانی و مالی نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے۔