بین الاقوامیتازہ ترین
پاکستانی فوجی عدالتوں میں شہریوں کی سزا پر تحفظات ہیں، برطانیہ
برطانیہ نے پاکستان میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کی سزا پر تحفظات کا اظہار کر دیا

برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا،
فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل شفافیت اور آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
یہ ایک منصفانہ ٹرائل کے حق کو کمزور کرتا ہے۔
پاکستانی حکومت بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے عہد کی پاسداری کرے۔