تازہ ترین

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ وائٹ واش کرنے میں پاکستان پہلا ملک قرار

تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب زیادہ رنز کلاسن نے بنائے ، انہوں نے 43 بالز میں 81  رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوربن بوش 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے سفیان مقیم نے 52 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کے سنچورین صائم ایوب نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد حسنین بھی ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں پر 308 رنز بنائے، میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب سنچری بنانے میں کامیاب رہے، وہ 94 گیندوں پر 101رنز بنانے میں کامیاب رہے، اپنی اننگز میں انہوں نے 13 چوکے، 2  چھکے لگائے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button