وزیر دفاع نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اسمبلی میں شہباز شریف آتے تو عمران خان پشت کر کے بیٹھ جاتے تھے۔
خواجہ آصف نے کہا مذاکرات میں خلوص تلاش کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کا کچھ فرق نہیں پڑے گا، تمام لوگ اپنے بل معمول کے مطابق ادا کریں گے۔
انھوں نے کہا 9 مئی کے کارندوں اور مہروں کے بعد ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ملے گی۔
فوجی حکمرانوں کے دور میں اختلافات کے باوجود کبھی ادارے کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا۔
عمران خان کو سزا ہوئی بھی تو 9 مئی جیسے حالات پیدا نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد پر حملہ کرنے سے فرصت ملے تو اپنے صوبے پر توجہ دے۔
علی امین کی وفاداری صوبے کے ساتھ نہیں۔