تازہ ترین

معلوم نہیں حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ بھی ہے یا نہیں؟ عمر ایوب خان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ دیکھنا پڑے گا کہ حکومت مزاکرات کے لیے سنجیدہ ہے بھی یا نہیں

نجی ٹی وی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے مطالبات حکومت کے سامنے ہیں، ڈیمانڈ آئی تو اس پر سوچیں گے، دیکھنا ہو گا یہ کمیٹی بااختیار ہے بھی کہ نہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سے سوال کیا گیا کہ کیا کمیٹی کی تشکیل کے بعد سول نافرمانی کی تحریک وقتی طور پر موخر ہو سکتی ہے؟

عمر ایوب خان نے کہا کہ تحریک سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار عمران خان کو حاصل ہے،

تحریک سے متعلق حتمی فیصلہ یا کال کی واپسی کا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی اس پر ختمی بات کی جاسکتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button