تازہ ترین

آئینی بینچ کو 6 ماہ کیلئے توسیع دے دی، ذرائع

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے آئینی بینچ کو 6 ماہ کےلیے توسیع دے دی۔ رولز سے متعلق اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں رولز کی منظوری دے دی گئی، کچھ رولز میں معمولی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ لینا نہ لینا کمیشن کی صوابدید ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کےلیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط نکال دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے حتمی ڈرافٹ میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ چیف جسٹس کے لیے 3 نام زیر غور آیا کریں گے۔

ذرائعکے مطابق سینئرجج کو چیف جسٹس ہائیکورٹ نہ بنانے پر وجوہات بتانا لازمی ہوں گی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کےلیے ہائی کورٹ سے 5 نام آیا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button