نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو الوداع کہنے والی معروف ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک نے محض 2 ماہ بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپسی کا اعلان کردیا۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز پوسٹ کی گئی اسٹوری میں مناہل ملک نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ سب خیر خیریت سے ہوں گے، بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کو دیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں’۔