جرم و سزا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ

مختلف تھانوں کے انچارج اور تفتیشی افسران کی شرکت،

ایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا, سستی اور ناقص کارکردگی پر انچارجز اور تفتیشی افسران کی سرزنش اور کہا کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی، مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیں، میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button