قومی خبریں

کھانا پکانے کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ 

گھی اور کوکنگ آئل برانڈز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کھانے پکانے کا سامان مزید مہنگا ہوگیا ہے کیونکہ بڑے گھی اور کوکنگ آئل برانڈز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق SPI انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا، جو بنیادی طور پر ٹماٹر، جلانے کی لکڑی، سبزیوں کے گھی، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کے دوران، کوکنگ آئل کی قیمت میں 80 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 570 روپے تک پہنچ گئی۔ کچھ بڑے برانڈز نے اپنی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو اور لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ پام آئل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے جو 1290-1300 ڈالر فی ٹن کے درمیان ہوچکی ہیں۔
میزان کوکنگ آئل کے پانچ کلو کی قیمت 3100 روپے، میزان کنولہ آئل کے پانچ لیٹر کارٹن کی قیمت 2800 روپے ، صوفی کنولہ کوکنگ آٗل پانچ لیٹر کے کارٹن کی قیمت 2900 روپے اصل کوکنگ آئل کے تین لیٹر کی بوتل کی قیمت 1585 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button