بین الاقوامی

امریکی وفد کا دورۂ شام

امریکی وفد دمشق میں شامی حکمراں اتحاد کے سربراہ سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل 3 رکنی وفد آج شامی دارالحکومت دمشق پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 3 رکنی وفد میں اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقی امور (این ای اے) باربرا لیف، امریکی خصوصی مندوب برائے یرغمالی امور راجر کارسٹینس اور این ای اے کے سینیئر مشیر ڈینیل روبینسٹائن شامل ہیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وفد شام میں ہیئتہ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

ملاقات میں اقتدار کی منتقلی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہو گی۔

امریکی وفد شامی سول سوسائٹی اور دیگر کمیونٹیز کے ارکان سے ملاقات کے ساتھ ساتھ شام میں لاپتہ ہونے والے امریکیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے بھی کام کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button