نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کچھ پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی حمایت میں پی ٹی آئی یو ایس اے کے ترجمان سجاد برقی کی پوسٹ سے لاتعلقی ظاہر کی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ سجاد برقی پی ٹی آئی کے باضابطہ عہدے دار نہیں ہیں، ہر شخص خود ساختہ ترجمان بن جاتا ہے۔