پاکستان

دفاعی تجزیہ کار: ٹی وی میں شرکت آئی ایس پی آر سے مشروط ہونے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا پیمرا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے جو کیس کے حتمی فیصلے تک معطل رہے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن اس کیس کے فیصلے تک معطل رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران ہی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کر سکتے تھے۔ پیمرا نے ریٹائرڈ افسران کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کو آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔

17 دسمبر کو پیمرا کی جانب سے وکیل عدالتی سماعت میں پیش نہیں ہوئے اور معاون وکیل نے سینئر وکیل کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر التواء کی استدعا کی۔

عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ اب تک کی عدالتی سماعت میں دیے گئے دلائل کی بنیاد پر پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے جو کیس پر فیصلے تک معطل رہے گا۔  کیس کی آئندہ سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button