شوبز

پاکستانی ایشوریا کنول چیمہ کے بھارت میں چرچے

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی کاروباری خاتون کی تصاویر پھر سے سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون کنول چیمہ نے ایشوریا رائے سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

کنول کی آنکھیں، کان، ناک یہاں تک کہ آواز بھی ایشوریا رائے سے ملتی ہے اور پاکستان میں ہر کوئی انہیں پاکستانی ایشوریا رائے کہتے ہیں۔

تاہم کنول چیمہ کو ایشوریا رائے سے مسلسل موازنہ کرنا مایوسی کا باعث لگتا ہے اور وہ اکثر اس ہمشکل قرار دیے جانے پر ناراض ہوتی ہیں پھر بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں اسی کا حوالہ دیتے ہیں۔

پاکستانی خاتون کا کریئر ایشوریا رائے سے بالکل مختلف ہے اور انہوں نے خود کو ممتاز کاروباری خاتون کے طور پر منوایا ہے۔

اگرچہ کنول چیمہ کو گزشتہ ایک سال سے پاکستانی میڈیا لائم لائٹ حاصل ہے لیکن بھارت میں انکے چرچے اب ہورہے ہیں اور فینز انکی ایشوریا را۴ے سے غیر معمولی مشابہت کو دیکھ کر حیران ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button