راولپنڈی میں کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے کابینہ اور صوبائی سطح پر انکوائری کر رہے ہیں۔ جو حالات بن گئے ہیں ایسے میں پاکستان کیلئے سوچنے پر مجبور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سیاسی جماعتیں غور و فکر کر کے کوئی حل نکالیں گی، حکومت جن کی ہے وہ اشارہ دیں گے تو مثبت رسپانس بھی آجائے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا میری آفیشل میٹنگز میں گفتگو ہوتی رہتی ہے، میں وہاں بھی بات کرتا ہوں، ہفتہ تک دونوں اطراف سے مثبت پیشرفت کی امید ہے۔