تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود، گنڈاپور سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود، گنڈاپور سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے لاکر اڈیالہ جیل میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، کنول شوذب اور شبلی فراز سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

علم میں رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر 113 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب شاہ محمود، کنول شوذب، علی امین گنڈاپور کی طرف سے بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ اس درخواست پر اے ٹی سی جج کل سماعت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button