پاکستان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور 3 تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کومتعصبانہ قرار دیدیا، دوہرے معیار سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کے مقصد کو دھچکا لگتا ہے، پاکستان کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہراکی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ان پابندیوں کی تازہ ترین قسط امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہے اس کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔ امریکا نے دوسرے ملکوں کو جدید ملٹری ٹیکنالوجی کی اجازت دی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی پابندیوں بارے ردعمل میں کہا کہ نجی تجارتی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں، اس اقدام سے خطے کے سٹریٹیجک استحکام پرخطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ ماضی میں بھی بنا ثبوت محض شکوک کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے، اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ متعصبانہ ہے۔
0 1 1 minute read