صنعت وتجارت

حکومت کا نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ

حکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری کرلی، قومی اسمبلی میں ٹیکس سے متعلق ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ٹیکس لاء ترمیمی بل سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ نان فائلر موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خرید سکے گا لیکن اس کے 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق نان فائلر مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے، بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھول سکیں گے، ایک حد سے زائد بینکنگ ٹرانزیکشنز بھی نہیں کرسکیں گے۔

مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد جائیداد ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔

ترمیمی بل کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد کی جائیداد اور کاروبار حکومت سیل کرنے کی مجاز ہوگی۔

ایف بی آر جن لوگوں کے نام کی فہرست جاری کرے گا ان کے اکاؤنٹس منجمدکیے جائیں گے، پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button