تازہ ترین

عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایوان سے واک آوٹ کیا ، عمر ایوب نے ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر سوال اٹھا دیا

ومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور کارکنان کی رہائی تک قومی اسمبلی کی کارروائی کا حصہ نہ بننے کا اعلان ، قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی، پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی اورکورم مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے 15 منٹ کیلئے وقفہ کر دیا ۔

 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وزرا ء کی ایوان میں عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں صرف ایک وزیرمملکت اور ایک وفاقی موجود ہیں، باقی وزرا کہاں ہیں۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایوان سے واک آوٹ کیا ۔ اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی قیادت میں ارکان ایوان سے چلے گئے۔ اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا ہمارے پنجاب کے اراکین کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارے ارکان کو استعفے دینے کیلئے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الزام لگایا ہمارے پنجاب کے اراکین کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وزراء کو ایوان کی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button