جمیعت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں، گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہے حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے پر حکومت ہار چکی ہے، مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں، پارلیمنٹ بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ بل قانون تسلیم کیا جائے۔ جے یو آئی ف کے رہنماء نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹف کے حوالے نہ کریں، یا پھر قوم کو بتا دیں کہ ایوان میں فیصلے عوام کے نہیں بلکہ فیٹف کی مرضی سے ہوں گے، گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اب بھی وقت ہے حکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔
0 0 1 minute read