تازہ ترین

ونان کشتی حادثہ: انسانی سمگلروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اس کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، سست روی میں ملوث افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے؛ وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے شہریوں کو جھانسہ دے کر غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں شہباز شریف نے 2023ء کے کشتی حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور سست روی میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقع ہوا جس میں 262 پاکستانی جاں بحق ہوئے، انسانی سمگلنگ پاکستان کے لیے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے لہذا اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، اس معاملے میں سست روی سے لیے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں یونان کشتی واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دائر کردی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ میں منیر احمد نامی شہری نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے سے کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے، پہلے بھی اسی طرح کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، حکومت انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button