اس موقع پر اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے1971ء کی جنگ کے دوران بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید نے جواں مردی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم لانس نائیک محمد محفوظ شہید کو بے مثال بہادری پر سلام پیش کرتی ہے۔
صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے، انہیں فراموش نہیں کرے گی۔