پارل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کی نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ 2 رنز پر ہی گرگئی، عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں مارکو یانسین نے آؤٹ کیا۔
پاکستانی بیٹر دفاعی حکمت عملی کے تحت کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ صائم ایوب اور بابر اعظم کے درمیان 44 رنز کی شراکت بنی، تاہم یہاں بابر اعظم 38 گیندوں پر 23 رنز بنا کر بارٹمین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان صرف ایک رن کے مہمان ٹھہرے، انہیں بھی 52 کے مجموعے پر بارٹمین نے بولڈ کرکے چلتا کیا۔