تازہ ترین

پیکا ایکٹ:ملک میں غیرقانونی سرگرمیوں پر 14 لاکھ 30 ہزار ویب سائٹس بلاک

پیکا ایکٹ کے تحت غیرقانونی آن لائن مواد کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ 

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے غیرقانونی سرگرمیوں پر کل 14 لاکھ 30 ہزار سائٹس بلاک کر دیں۔

دستاویز کے مطابق مالی سال 2023۔24 میں 1 لاکھ 9 ہزار 771 سائٹس بلاک کی گئیں۔ ایک سال میں دفاع اور سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق 33 ہزار 634 سائٹس کو بلاک کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران توہین عدالت سے متعلق 268 سائٹس بلاک کی گئیں۔ جبکہ 55 ہزار 723 غیر اخلاقی سائٹس بھی بلاک کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق فرقہ وارانہ یا نفرت انگیز تقاریر پر مبنی 3618 سائٹس بلاک کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے مذہب سے متعلق 13ہزار 42 منفی سائٹس بلاک کیں، بلاک کی جانے والی سائٹس میں 1058 توہین آمیز مواد سے متعلق تھیں۔

دستاویز کے مطابق ایک سال میں دیگر غیرقانونی سرگرمیوں سے متعلق 2428 سائٹس کو بلاک کیا گیا، پی ٹی اے نے عوامی اور حکومتی شکایات پر غیرقانونی اور غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button