تازہ ترین

وفاق المدارس کا پورے ملک میں رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وفاق المدارس نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مفتی محمد تقی عثمانی کی زیرصدارت ہوا۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں بطور خاص شرکت کی۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجلس عاملہ نے اتحاد تنظیمات مدارس کے فیصلوں اور موقف کی توثیق کردی۔

اعلامیہ کے مطابق وفاق المدارس نے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ختم بخاری، مدارس اور جمعہ کے اجتماعات میں عوام الناس کو آگاہی دی جائےگی۔

مجلس عاملہ کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

مجلس عاملہ نے مزید کہا مدارس کے معاملات میں رکاوٹیں اور تاخیری حربے قابل قبول نہیں۔ مجلس عاملہ وفاق المدارس نے کہا کہ مدارس کے جملہ مسائل کو فی الفورحل کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو پارلیمنٹ میں مدارس کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاق المدارس کے ذمہ داران نے مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تائید کی اور کہا دینی مدارس کی حریت و آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مداخلت اور ڈکٹیشن منظور نہیں۔

مجلس عاملہ وفاق المدارس نے کہا مدارس کے تمام حقیقی بورڈز اور تنظیمیں ایک پیج پر ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اصولی موقف تسلیم نہ کرنے پر باہمی مشاورت سے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل لایا جائے گا، وفاق المدارس کی مجلس عاملہ نے تعلیمی اور امتحانی امور سے متعلق متعدد فیصلے بھی کیے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاق المدارس مجلس عاملہ کا سالانہ امتحان میں طالبعلوں کے ریکارڈ اضافے پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button