پاکستان

بلوچستان: انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر موخر

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر موخر کردی گئی، جو اب 30 دسمبر سے شروع ہوگی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان نے صوبے میں انسداد پولیو مہم موخر ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ صوبے میں مہم 30 دسمبر سے شروع ہوگی۔

ای او سی کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسری بار موخر کی گئی ہے، اس بار ضلعی سطح پر تیاریوں کے مکمل نہ ہونے پر موخر کی گئی۔

ای او سی کے مطابق بلوچستان میں پولیو مہم پہلے 16 دسمبر سے ہونا تھی، جسے پہلے 17 اور پھر کل 18 دسمبر کےلیے موخر کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button