ججز تقرری رولز بنانے والی کمیٹی کی سفارشات میں سپریم کورٹ نے ججز تقرری کے مجوزہ رولز پر عوامی آراء طلب کرلی۔ ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کی مجوزہ تقرریوں کے رولز کو عوامی تبصروں اور آراء کےلیے جاری کیا گیا، مجوزہ رولز پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مجوزہ رولز کو 21 دسمبر کو منظوری کےلیے جوڈیشل کمیشن غور کرے گا۔