لیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی کے حکام سے جواب طلب کر لیا ہے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی. عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کمیشن نے عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری کا حکم دیا تھا، ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہوا؟حکام الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں، جیل کی طرف سے ویڈیو لنک ایکٹیو نہیں ہوا، ہمارا اسٹاف وہاں موجود ہے، جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہا، جیل حکام بالکل تعاون نہیں کر رہے. فیصل چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان کو ویڈیو لنک پر نہیں آنے دیا جائے گا کیونکہ ان کی تصویر اور بیان چلانے ہر غیر اعلانیہ پابندی ہے
0 5 1 minute read