وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ پی ٹی آئی سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا، اپوزیشن کو مٹھاس کی صورت میں میٹھا جواب دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 سے اب تک اس ہاؤس نے بہت تلخی دیکھی، آج شیر افضل مروت نے خوشگوار باتیں کی ہیں، پہلی دفعہ پی ٹی آئی کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے، دونوں سائیڈ سے افہام و تفہیم کی باتیں ہونی چاہئیں، ایوان میں اس طرح کی آوازیں اٹھتی رہیں تو بہت سارے مسئلے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی باضابطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ مذاکرات کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، پیشگی شرائط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے کیوں کہ چیزیں محبت اور پیار سے آگے بڑھتی ہیں دھمکیوں سے نہیں، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو کس نے شہید کیا؟ اس کی بھی مذمت ہونی چاہیئے، ہم نے حلف لیا ہے اور پہلی ذمہ داری آئین کی ہے، سیاسی ذمہ داریاں آئینی ذمہ داریوں کے بعد آتی ہیں۔
0 6 1 minute read