پاکستان

پشاور ہائیکورٹ: گنڈاپور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

زیرِ اعلیٰ کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور صوبہ پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں

شاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی مین گنڈاپور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی تفصیل سے متعلق علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پشاور ہائیکورٹ پیش ہوئے، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سماعت کے بعد عدالت نے علی مین گنڈاپور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دیا اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ علی امین گنڈاپورکو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button