تازہ ترینصنعت وتجارتقومی خبریں
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت1 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 601 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کی کمی سے 4445 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔










