نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء میں کوئی تقسیم نہیں، کوئی ہمارے خلاف کھڑا نہیں ہوا بلکے کھڑے کیے گئے ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن پر حکومت کے ساتھ ایک ماہ سے مذاکرات کرتے رہے، 26ویں آئینی ترمیم اور دینی مدارس رجسٹریشن پر اتفاق ہوا، بل پارلیمنٹ میں گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مدارس رجسٹریشن بل لایا گیا تھا۔
جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے بل پاس کرایا گیا، کسی نے شور نہیں مچایا تھا، ہماری ناراضگی علماء سے نہیں حکومت سے ہے، حکومت کی حمایتی جماعتوں سے ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوا، پھر کیوں روکا گیا، دینی مدارس رجسٹریشن بل کی ہم پارلیمنٹ میں جنگ لڑیں گے۔