قومی خبریں

نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے, اویس لغاری

وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر ہو گا۔

83 / 100 SEO Score
نیٹ میٹرنگ
اویس لغاری

نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے, اویس لغاری

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریگولیشنز سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں، میٹرنگ سے متعلق ریگولیٹر نے 5 بار ریگولیشنز میں تبدیلی کی اور نیٹ میٹرنگ کے 6 سے 7 ہزار صارفین ہیں۔

سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی پر تنقید ہو رہی ہے، میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، اس وقت سولر کی مد میں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت 20 سے 22 ہزار میگا واٹ ہے، اس میں سے 6 سے 7 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ پر ہیں، ان 7 ہزار میں سے 22 سو میگاواٹ انڈسٹری نےلگایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریگولیشن کا اثر ان لوگوں پر پڑے گا جنہوں نے سولر میٹر لگائے ہوئے ہیں۔

اویس لغاری نے مزید کہا ہے کہ سولر ملک کے پوش علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

ویزِ بجلی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے اور نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا۔

عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 15فیصد تک رہ گئی: رپورٹ جمع

 

نیٹ میٹرنگ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button