بلوچستان کے کئی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک تک گر گیا، قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سخت سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی ہوگئی، کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت برقرار ہے، وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد جاری ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان اور شمالی ایران میں ایک مضبوط مغربی سسٹم موجود ہے، افغانستان کے جنوب اور شمالی ایران میں شدید برف باری ہوئی، مغربی سسٹم کے اثرات شمال مغربی بلوچستان پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
شمال، مغربی بلوچستان پھر سے شدید خشک سردی کی لپیٹ میں آگیا، سائبیرین لہر آج شام بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقے کو متاثر کرسکتی ہے، خشک سائبیرین ہوائیں اور جھکڑ چاغی سے مکران ساحل کی جانب بڑھ رہی ہیں، تیز سائبیرین ہوائیں 48 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے بڑھ رہی ہے۔