پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں سردی کی موجودہ لہر برقرار رہنے کے امکانات ہیں، ماہرین نے ملک کے صوبوں اور بڑے شہروں کے بارے موسم کی صورت حال کچھ یوں بیان کی ہے۔ 

||Mashriq Urdu||

اسلام آباد:
ماہرین کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع

پنجاب:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، جہلم، راولپنڈی ، لاہور ،فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان ، بہاولنگراور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

سندھ:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع۔

بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔

خیبر پختونخوا:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ تاہم چترال، دیر ،سوات, کرم اور گردنواح میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔

کشمیر:
کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button