مانچسٹر سے برطانوی میڈیا کے مطابق حیدر خان کا 24 جنوری کو دبئی میں پی ایف لیگ میں سعودی باکسر سے سامنا ہوگا۔
اس حوالے سے حیدر خان کا کہنا تھا کہ آئی آر اور سیاست میں ڈگری لینے کے بعد باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا۔ پی ایف لیگ ورلڈ چیمپئن بن کر والدین اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
حیدر خان کے والد واجد خان کا کہنا ہے کہ حیدر کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے، اس نے دن رات محنت کی ہے۔