تازہ ترین

کسی کو این آر او نہیں دیں گے، گورنر فیصل کنڈی

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کرم کے مسئلہ پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، وفاقی حکومت احتجاج میں وزیراعلیٰ کی طرف آنسو گیس استعمال کی انکوائری کرائے۔

گورنر کے پی نے کہا آنسو گیس شیل عام آدمی نہیں خرید سکتا، صوبائی حکومت صوبے میں امن و اماں قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button