تازہ ترین

سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتِ حال پر جرگہ بلانے پر غور کر رہے ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جرگے میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو بلایا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button