تازہ ترین

اب مزید نہیں، ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بانئ پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔

گوہر علی کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں۔

دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی،  احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button