پاکستان ، کرغزستان کے درمیان متعددمعاہدے
معیشت، زراعت، توانائی، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھایا جائے گا

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 15مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔ معیشت، زراعت، توانائی، معدنیات اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کرغزستان اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کے تبادلے کی تقریب ہوئی پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلےکی تقریب میں کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف، وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوئے۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پاکستان فارن سروسزاکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کا مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیرخارجہ نے دستاویز کا تبادلہ کیا۔وزارت تجارت اور کرغزستان کی وزارت معیشت کےدرمیان مفاہمتی یادداشت تبادلہ ہوا، پاکستان اورکرغزستان کےدرمیان کان کنی،جیوسائنسزمیں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اورکرغزستان کےدرمیان سیاحت اور شعبہ توانائی میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کاتبادلہ ہوا، زراعت کےشعبےمیں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور ثقافت کے شعبے میں معاہدہ ہوا ہے، وزارت قانون و انصاف اور کرغزستان کی وزارت انصاف میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔پاکستان کی بندرگاہیں استعمال میں لانے سے متعلق باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت، الیکٹرونک ڈیٹاانٹرچینج کےقیام کیلئےدونوں ملکوں کی کسٹم سروسز میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔پاکستان اور کرغزستان کےدرمیان مشترکہ اعلامیہ پردستخط ہوگئے۔ وزیراعظم شہبازشریف اورکرغزستان کےصدر نے اعلامیہ پر دستخط کیے۔معاہدوں پردستخط کی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کرغزستان کےصدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورکرغزستان کےدرمیان خوشگوار برادارانہ تعلقات ہیں، کرغزستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدرصادرژپاروف کادورہ تعلقات مستحکم کرنےکیلئےاہمیت کاحامل ہے، پاکستان کے24کروڑعوام کی طرف سے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتےہیں، صدر ژپاروف دودہائیوں بعدپاکستان کادورہ کرنے والے کرغزستان کے صدر ہیں، یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کونئی جہت دینےکیلئےاہمیت کاحامل ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کی جڑیں تاریخ میں ہیں، 1962 میں سفارتی تعلقات کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات پروان چڑھے، مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون،علاقائی اورعالمی امور پر گفتگوہوئی، دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر لے جانے کے مشترکہ عزم کااعادہ کیاہے۔اس موقع پر صدر کرغزستان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف کامشکورہوں، بھرپور مہمان نوازی، شانداراستقبال پر حکومت پاکستان، عوام کامشکورہوں، پاکستان جنوبی ایشیامیں کرغزستان کااہم شراکت دارہے۔صدرژاپاروف نے کہا کہ دونوں ملک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور کرغزستان مختلف عالمی ایشوز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان کرغزستان کاقابل اعتماد دوست ہے، مختلف شعبوں میں طے پانے والے معاہدے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے۔کرغزستان کے صدر کی وزیرعظم شہبازشریف کو کرغزستان کے دورے کی دعوت دی، پاکستان جنوبی ایشیامیں کرغزستان کا اہم شراکت دارہے، معاشی استحکام،ترقی کیلئے کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے وژن کی عکاس ہیں، ہم نے دوطرفہ تعاون اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مواصلات، ٹرانسپورٹ، دیگرشعبوں میں تعاون کی صلاحیت سے استفادہ کرناہے، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کاسا1000منصوبہ اہمیت کاحامل ہے، تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھاناہے۔ اس وقت12ہزار پاکستانی طلبا کرغزستان میں زیر تعلیم ہیں۔









