تازہ ترین

مذاکرات: ابھی کمیٹی اراکین کا فیصلہ ہو رہا ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی میں مزید 2 اراکین کا اضافہ کیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت ہو گی، وہ مشاورتی عمل کا حصہ ہیں۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ابھی تک حکومت سے کسی قسم کے مذکرات نہیں ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں مزید 2 اراکین کا اضافہ کیا ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس اور سینیٹر حامد خان مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ 5 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی اور مذاکراتی کمیٹی بنی۔ انہوں نے مذکرات کے لئے کمیٹی بنانے کا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button