پاکستان

اپوزیشن اتحاد کا ہنگامی اجلاس طلب

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن اتحاد کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں ہو گا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تمام جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت کو اجلاس میں شرکت کا کہا گیا ہے۔

اجلاس میں محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل اور بی این پی مینگل کی قیادت شریک ہو گی۔

اس کے علاوہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button