تازہ ترینجرم و سزاقومی خبریں

نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ

84 / 100 SEO Score

نوشکیضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور اچانک فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ غریب آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے سپاہی رزاق اور سپاہی عبداللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر دہشت گردی یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

نوشکیپولیس افسران کا کہنا ہے کہ نوشکی علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔

بنگلادیش: 15 اعلیٰ فوجی افسران گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button