تازہ ترین

حکومت اور تحریک انصاف میں رابطے بحال

حکمران جماعت ن لیگ اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کےلیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کےلیے پارلیمنٹ کے فورم کے استعمال کی تجویز اسپیکر ایاز صادق نے دی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا، طے پایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناؤ میں کمی لانا ہو گا، فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی، اس سے پہلے اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button