تازہ ترین

ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اس اضافے سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے بل میں ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

اضافےکا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین، ونٹر پیکیج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہوگئی تھی، جو ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button