جرم و سزا

لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹنگ

کرائم میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت،

||Mashriq Urdu||

محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ ڈویژنل اور سرکل افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی سخت ہدایات کیں۔ اس موقع پر عدم دلچسپی اور کارکردگی بہتر نہ بنانے پر متعدد ڈی ایس پیز کو وضاحتی لیٹر جاری کیے گیے، ایس ایس پی اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائیں جائے گی، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جائے اور  افسران کو  کہا وہ سنگین نوعیت کے واقعات پر موقع پر پہنچنے اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کروانے کو یقینی بنائیں، خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں ہر گز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمد نوید کی افسران کو سوشل کرائمز کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button