||Mashriq Urdu||
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے منفرد، غیر روایتی، اور اکثر خود ڈیزائن کردہ ملبوسات کے لیے مشہور ’بگ باس’ کی سابقہ امیدوار عرفی جاوید نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں تھری ڈی گاؤن میں ملبوس دیکھا گیا۔
اس لباس کی خاص بات یہ تھی کہ یہ ایک ایسا اسٹریپ لیس گاؤن ہے جس میں سبز پتوں اور مصنوعی تتلیوں کو شامل کیا گیا ہے اور صرف یہی نہیں جب بھی عرفی تالی بجاتی ہیں، تو یہ تتلیاں پھولوں سے نکل کر اڑنے لگتی ہیں۔
اس پوسٹ کیساتھ کیپشن میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ ’بلیک بٹر فلائی میجک ڈریس’ فروخت کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اپنا تتلی والا لباس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے سب نے بہت پسند کیا تھا۔