تازہ ترینقومی خبریں

کراچی، حیدرآباد: 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی۔

84 / 100 SEO Score

 کراچیوزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد میں 500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، بورڈ کے اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی پورٹ تا قیوم آباد ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر، جامشورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ہیکٹرز پر جنگلات لگانے اور این ای ڈی یونیورسٹی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے معاہدے پر عملدرآمد کی بھی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ چانڈکا اور جناح اسپتالوں میں ریڈیالوجی و ڈائگناسٹک لیبز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
 کراچی

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں جوہری میزائل ہواسونگ 20‘ کی نمائش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button