بین الاقوامی

اسرائیل نے شامی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کردیا

سرائیل کے شام پر حملے جاری ہیں، گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون سے باہر نکل کر اسرائیلی ٹینک دمشق سے 25 کلو میٹر دور تک پہنچ گئے۔

اسرائیلی فوج نے شام کے شہر لطاکیہ کے قریب فضائی دفاعی تنصیب کو نشانہ بنایا، اس کے ساتھ ہی شامی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ ساتھ فوجی گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا۔

اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں لطاکیہ کے ساحل پر موجود شامی بحریہ کے جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ ان حملوں نے نہ صرف بحری بیڑے کو نقصان پہنچایا بلکہ لطاکیہ کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

اسرائیل نے شام میں حملوں کو سلامتی کے تحفظ کےلیے محدود اور عارضی اقدامات قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button