اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی، جب بھی ملک ٹریک پر آتا ہے کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، جہنوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں، 11 سال سے حکومت ہے کے پی میں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز دورۂ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں، وہ پنجاب کی تقدیر بدلنے جارہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے، صوبے میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بھی معاہدہ ہوچکا۔